• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولانا فضل الرحمٰن کا تقریر نشر نہ کرنے پر پیپلز پارٹی سے احتجاج


جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) میں اپنی تقریر براہِ راست نشر نہ کرنے پر میزبان پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) سے احتجاج کیا ہے۔

پیپلز پارٹی سے احتجاج کے دوران مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ حکومت تو ہماری آواز پبلک میں جانے سے روکتی ہے، اب اے پی سی میں بھی ہماری تقریر آن ایئر ہونے سے روکی گئی، یہ نامناسب بات ہے، اس پر میزبان جماعت سے احتجاج کرتے ہیں۔

اسی پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مولانا کو جواب دیا کہ آپ کے ایم این اے کی درخواست پر اس تقریر کو اِن کیمرا کیا ہے، اس کے بعد پریس کانفرنس ہوگی۔

پی پی چیئرمین کے موقف پر جے یو آئی (ف) کے سربراہ نے جواباً کہا کہ یہ اِن کیمرا تو نہیں تھا۔

اس پر پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمٰن نے کہا کہ ہمیں کہا گیا تھا کہ آپ لوگوں نے درخواست کی ہے۔

مولانا فضل الرحمٰن نے اس پر کہا کہ ہم نے کوئی درخواست نہیں کی۔

ذرائع کے مطابق پشتون خوان ملی عوامی پارٹی (پی کے میپ) کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے معاملہ رفع دفع کروادیا۔

تازہ ترین