• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میر شکیل الرحمٰن کی غیر قانونی گرفتاری کیخلاف احتجاج


پاکستان کے سب سے بڑے میڈیا گروپ جنگ اور جیو کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کی غیر قانونی گرفتاری کے خلاف ملک گیر احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

لاہور میں ڈیوس روڈ پر جاری احتجاجی کیمپ میں سینئر صحافی ظہیر انجم، جاوید مغل، جنگ ورکرز یونین کے فاروق اعوان، عزیز شیخ، محمد علی اور واجد حسین شریک ہوئے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ میر شکیل الرحمٰن کی رہائی تک احتجاج جاری رہے گا۔

کوئٹہ میں جنگ بلڈنگ کے باہر ہونے والے احتجاج میں صدر جنگ ایمپلائز یونین حماداللّٰہ سمیت جنگ اور جیو کے ملازمین نے شرکت کی۔

شرکاء نے میر شکیل الرحمٰن کی رہائی اور آزادی صحافت کے حق میں نعرے لگائے۔

پشاور میں صحافیوں نے احتجاج کرتے ہوئے میر شکیل الرحمٰن کی رہائی کا مطالبہ کیا۔

بہاولپور میں صحافیوں نے پریس کلب پر احتجاج کیا اور ریلی نکالی جبکہ نواب شاہ میں سول سوسائٹی نے موہنی بازار میں مظاہرہ کیا۔

تازہ ترین