• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چند شخصیات اپوزیشن کی سیاست کا محور ہیں،الطاف شاہد

برمنگھم ( پ ر) پاک سرزمین پارٹی برطانیہ کے صدر چوہدری محمد الطاف شاہد نے کہا ہے کہ پی ایس پی کے سواکوئی جماعت سنجیدہ سیاست کرنے کیلئے تیار نہیں،یہ پوائنٹ اسکورنگ کاوقت نہیں ،سیاسی قیادت کوقومی بحرانوں سے نجات کیلئے آپس میں سرجوڑنا ہوں گے۔پی ایس پی کی قیادت نے بابائے قوم قائداعظم محمدعلی جناح ؒ کے خواب شرمندہ تعبیر کرنے کیلئے دوررس اصلاحات کیلئے ہوم ورک کرلیا ہے۔حکمران اتحاد اورمتحدہ اپوزیشن کی حامی سیاسی پارٹیاں نان ایشوز میں ہرگز نہ الجھیں ۔اگراے پی سی محض فوٹوشوٹ کیلئے ہے تواس سے قومی سیاست پرکوئی اثر نہیں پڑے گا۔اپنے ایک بیان میں چوہدری محمد الطاف شاہدنے کہا کہ چندشخصیات اپوزیشن کی سیاست کامحور ہیں ،متحدہ اپوزیشن کے پاس کوئی قومی ایجنڈا نہیں۔حکمران اتحاد کو بھی داخلی انتشارکاسامنا ہے ،بلیم گیم سے کسی کوکچھ حاصل نہیں ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ پی ایس پی کے مرکزی چیئرمین سیّد مصطفی کمال نے اپنی انتھک قومی خدمات کے بل پر پاکستانیوں کابھرپور اعتماد حاصل کرلیا ،عوام کے اعتماد سے محروم سیاستدانوں کاایوان میں ہونانہ ہونابرابر ہے۔ پی ایس پی مادروطن کامستقبل ہے ،عوام اپنے محبوب قائدسیّد مصطفی کمال کے ویژن کی روشنی میں پاکستان کامستقبل تاریک نہیں ہونے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ سیّد مصطفی کمال کی قیادت میں پاکستان معاشی طورپرٹیک آف کرے گا۔سیّد مصطفی کمال نے پاکستان کی معاشی خودکفالت کاجوخواب دیکھا ہے وہ عنقریب شرمندہ تعبیر ہوگااورپاکستان کوبیرونی قرض کے بوجھ سے نجات ملے گی ۔
تازہ ترین