• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانسیسی صدر کا لبنان میں فوری حکومت سازی کا مطالبہ

بیروت(اے پی پی) فرانسیسی صدر ماکروں نے اپنے لبنانی ہم منصب سے کہا ہے کہ وہ لبنانی عوام کو بحران سے نکالنے کے لیے فوری حکومت سازی کو یقینی بنائیں۔ لبنانی صدر کے دفتر کے مطابق فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں اور ان کے ہم منصب میشل عون کا ٹویٹر پر رابطہ ہوا، جس میں ماکروں نے لبنان میں جلد از جلد حکومت سازی کی ضرورت پر زور دیا۔ دونوں صدور کے مابین رابطے میں لبنان کے سیاسی بحران کر مرکزی حیثیت حاصل تھی۔
تازہ ترین