• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویانا:مائیکل لدوگ نے عملے کے ساتھ شہر کی صفائی میں حصہ لیا

ویانا(اکرم باجوہ)آسٹریا کے دارالحکومت ویانا کے مئیر مائیکل لدوگ نے ویانا میں صفائی کے عملے ایم اے 48 کے ساتھ شہر کی صفائی میں حصہ لیا۔مئیر مائیکل لدوگ نے کہا کہ میں نے اس موسم گرما میں ایم اے 48 کے اپنے ساتھیوں کے ساتھ ایک دن گزار کر خوشی محسوس کررہا ہوں اور میں نے صفائی کام کے دوران ڈینوب نہر سے بھی گزرا اور میں صرف اتنا ہی کہہ سکتا ہوں مجھے فخر ہے کہ میں اس شہر کا میئر ہوں جہاں میونسپلٹی کا عملہ شہر کے کچرے کو جدید اور بہترین طریقے ٹھکانے لگاتا ہے اور شہر کو صاف ستھرا رکھتا ہے ۔ میں۔محکمہ صفائی ایم اے 48 کے ملازمین کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے اپنے روزمرہ کے کاموں سے آب و ہوا کے تحفظ اور اس طرح ہمارے شہر ویانا کو معیار زندگی کی فراہمی میں اہم کردار ادا کیا۔
تازہ ترین