کراچی (اسٹاف رپورٹر)کورنگی سنگر چورنگی کے قریب سی این جی پمپ پر بس میں سی این جی گیس بھرواتے ہوئے سلنڈردھماکے سے پھٹ گیا جس کے باعث بس ڈرائیور 35سالہ رمضی ولدعبدالحفیظ شدید زخمی ہو گیا اور اس کی دونوں ٹانگیں اڑ گئیں جسے جناح اسپتال منتقل کیا گیا، دھماکے سے3 گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا،اطلاع ملنے پرپولیس،رینجرزاورفائر بریگیڈ بھی موقع پر پہنچ گئی۔