• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت صرف دکھاوے کے لیے مذاکرات کر رہی تھی، اسد قیصر

اسد قیصر : فائل فوٹو
اسد قیصر : فائل فوٹو 

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت صرف دکھاوے کے لیے مذاکرات کر رہی تھی۔ حکومت نے مولانا فضل الرحمان کو بھی دھوکا دیا اور اُن سے غلط بیانی کی۔

جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان پُرامید تھے اور سمجھ رہے تھے کہ بات بن جائے گی۔

اسد قیصر نے بات چیت سے متعلق بلاول بھٹوزرداری کے بیان کا خیرمقدم کیا۔

قومی خبریں سے مزید