• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

12 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش،مقدمہ درج

ہنگورجہ(نامہ نگار) رسول آباد کے میمن محلہ میں12سالا لڑکی کو ملزم کی جانب سے زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش، لڑکی کے باپ کی فریاد پر ہنگورجہ تھانے میں مقدمہ درج،ملزم گرفتار نہیں ہو سکا،ملزم کی گرفتاری کے لیئے ورثا کا احتجاج،12 سالہ لڑکی سفینہ میمن کو ذوہیب میمن نامی شخص نے گھر میں گھس کر زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی ۔ جس کا ہنگورجہ تھانے میں لڑکی کے باپ نصراللہ کی فریاد پر مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ تاحال گرفتاری عمل میں نہیں آئی ۔ ہنگورجہ پولیس کے ایس ایچ او گل حسن کلہوڑو نے بتایا کہ ملزم ذوہیب کی گرفتاری کے لیئے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔ دوسری جانب لڑکی کے ورثاء نے احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ملزم ذوہیب کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے ۔
تازہ ترین