• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

5 نئے اور 39 جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے اہم فصلوں کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ ممکن ہو گا،محکمہ زراعت

راولپنڈی (اے پی پی) محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان نے کہاہے کہ سال 2020-21 میں 7 ارب 75 کروڑ روپے کی لاگت سے 5 نئے اور 39 جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے اہم فصلوں کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ ممکن ہو گا۔ ترجمان نے صحافیوں کو بتایاکہ یہ منصوبے رواں مالی سال میں پایہءتکمیل تک پہنچیں گے ۔ بارانی علاقوں میں زیتون اور انگور کے زیر کاشت رقبے میں اضافہ سے کاشتکاروں کا معیار زندگی بہتر ہو گا۔ اس کے علاوہ وزیر اعظم کے زرعی ایمرجنسی پروگرام کے تحت 300 ارب روپے کے مختلف ترقیاتی منصوبوں پر بھی عمل درآمد جاری ہے جس سے گندم کی پیداوار میں 7 من فی ایکڑ، دھان کی باسمتی اور موٹی اقسام کی پیداوار میں بالترتیب 10 من اور 20 من فی ایکڑ کے اضافہ کے علاوہ گنے کی پیداوار میں 200 من فی ایکڑ کا اضافہ ہو گا۔ سیکرٹری زراعت نے مزید کہا کہ کراپ انشورنس سکیم کے ذریعے ناگہانی آفات کی صورت میں 98 کروڑ روپے کی رقم سے 5 لاکھ 39 ہزار سے زائد کاشتکاروں کے نقصان کاازالہ کیا گیا ہے۔
تازہ ترین