• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی لوکل اور ڈومیسائل کی تحقیقات یقینی بنائی جائیں،جمعیت نظریاتی

کوئٹہ(آن لائن)جمعیت علمائےاسلام نظریاتی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات عبدالستار چشتی‘ صوبائی سیکرٹری اطلاعات مولوی رحمت اللہ حقانی ‘عبدالغنی موسیٰ خیل اور دیگر نے کہاہے کہ جعلی لوکل اورڈومیسائل پرحکومت سنجیدگی کامظاہرہ نہیں کررہی۔ اب تک ایسے اقدامات نہیں کئے گئے کہ جس سے بلوچستان کے عوام کے اس حوالے سےحقوق محفوظ ہوں۔انہوں نے کہاکہ تمام جعلی لوکل اور ڈومیسائل کی جانچ پڑتال کی جائے اورکمیٹی کے ذریعے بلوچستان کے کوٹے پر وفاق میں جتنے بھی لوگ پوسٹوں پر تعینات ہیں ان سب کی لوکل و ڈومیسائل کی ویریفکیشن کروائی جائے۔ انہوں نے کہاکہ جعلی ڈومیسائل پرجو افسران یا عملہ اس میں ملوث رہا ہو انہیں قرار واقعی سزا دے کر نشان عبرت بنایا جائے مستقبل میں لوکل اور ڈومیسائل یا پرمیننٹ ریزیڈنشل سرٹیفیکیٹ بنوانے کے لیے بلوچستان اسمبلی ایک بل پاس کرکے اس سارے پروسس کو واضح کرے تاکہ جعلی ڈومیسائل بند ہوجائے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوانوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالاگیا جعلی ڈومیسائل سے بلوچستان کے عوام کو اقلیت میں بدلنے کی سازش ہوئی بلوچستان کے کوٹے پر وفاقی ملازمتیں ہوں یا صوبائی، جعلی لوکل ڈومیسائل بنوا کر مقتدر قوتوں نے پنجے گاڑی ہوئی ہیں۔بلوچستان کے نوجوان ڈگریاں ہاتھوں میں لیے مارے مارے پھرتے ہیں۔ 
تازہ ترین