کوئٹہ / کراچی(آئی این پی) جمعیت کے مرکزی رہنمامولاناحافظ حمداللہ نے کہاہے کہ قوم پر ایسے لوگ مسلط کئے گئے ہیں کہ خود مختار نہیں ، آزاد قوم کی قیادت غلام اور بزدل حکمران نہیں کرسکتے مسلط حکمران قوم کی قیادت کے اہل نہیں ان سے نجات قوم کی بقاء اور ملک کی سلامتی کیلئے ضروری ہے ان خیالات کااظہار انہوں کراچی میں مختلف مقامات پر استقبالیہ تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ مشکلات سے نجات احکامات الٰہی اور تعلیمات نبوی ﷺپر عمل میں ہیں سنت نبویﷺ سے نوجوان نسل کو دور رکھنے کیلئے فیشن اور ثقافت کے نام پر مغربی تہذیب کو فروغ دینے کی سازشیں کی جارہی ہیں انہوں نے کہاکہ مسلم حکمرانوں کی بزدلانہ اور غلامانہ پالیسیوں کی وجہ سے مسلمان کفریہ مظالم کا شکار بنے بیرونی آقائوں کی خوشنودی کیلئے اسلام اور مسلمان کو ذبح کرنا مسلم حکمرانوں کا مشغلہ بن چکا ہے ۔