• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملکی تعمیر و ترقی میں ہماری طویل جدوجہد شامل ہے‘ ن لیگ

کوئٹہ(پ ر)پاکستان مسلم لیگ(ن) کوئٹہ ڈویژن کے صدرمحمد رحیم کاکڑ،جنرل سیکرٹری نسیم الرحمان،آغا عمر شاہ،جنرل سیکرٹری جاوید اقبال،میروائس کاکڑ ایڈووکیٹ،طارق بٹ ایڈووکیٹ،ارباب اقبال،ذاکر بنگلزئی اورنثار اچکزئی نے اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس کاخیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی تعمیر وترقی میں ہماری طویل جدوجہد اور قربانیاں شامل ہیں۔آل پارٹیز کانفرنس میں قائد کا خطاب پوری قوم کا ترجمان ہے۔اپوزیشن کی مشترکہ تحریک قوم کو جلد حکمرانوں سے نجات دلائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری کالونیوں میں ٹیوب ویلوں کو ٹھیک کیا جائے ۔وحدت کالونی اور دیگر سرکاری کالونیوں کے ٹیوب ویلوں کو فوری ٹھیک کراکر مذکورہ عملے کو ڈیوٹی کا پابند بنا یا جائے ۔
تازہ ترین