• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موبائل ڈیٹا ریکور کر کے خواتین کوبلیک میل کرنیوالا ملزم جیل منتقل

ملتان (سٹاف رپورٹر) موبائل کا ڈیٹا ریکور کر کے خواتین کو بلیک میل کرنے اور جنسی ہوس کا نشانہ بنانے والے ملزم ابراہیم انصاری کو جیل بھیج دیا گیا، ایف آئی اے نے مدعی خاتون کی نشاندہی پر ملزم کو گرفتار کیا تھا۔ملزم نے دہلی گیٹ کی رہائشی خاتون کی قابل اعتراض تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کی دھمکی دیکر اس کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے ملزم کے موبائل سے لڑکیوں کی غیر اخلاقی تصاویر برآمد کیں۔
تازہ ترین