• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور کے شادی ہالوں میں سوشل ڈسٹنس کی خلاف ورزیاں جاری

پشاور(وقائع نگار)صوبائی دارلحکومت کے شادی ہالوں میں مہمانوں کیلئے کھاناکھلتے ہی سوشل ڈسٹنس کی خلاف ورزیاں شروع ہو جاتی ہے ستمبر میں شادی سیزن شروع ہوتے ہی ایس او پیز کے نام پر شادی ہالوں کے کرایوں میں پانچ سے پچاس فیصد تک اضافہ ہوا ہے جی ٹی روڈ ، گلبہار ، یونیورسٹی روڈ ، حیات آباد ، دلہ زاک روڈ ، گنج ، یکہ توت ، ورسک روڈ ، رنگ روڈ ، اندرون شہر سمیت مختلف مقامات پر شادی ہالوں کی تقریبات ساڑھے چھ مہینے بعد مکمل طور پر شروع ہو گئی ہے تاہم کئی شادی ہالوں میں سماجی فاصلے کی خلاف ورزیوں کی شکایات موصول ہو ئی ماسک نہ پہنے کی شکایات سب سے زیادہ آ رہی ہے ، سماجی فاصلے پر عمل درآمد کی شکایات میں اضافہ ہوتا جا رہاہے ایس او پیز کے نام پر نرخوں میں اضافہ پر شادی بیاہ کی تقریبات کی بکنگ کرنے والے شہریوں کو شدید ترین مالی مشکلات کاسامنا کرنا پڑ رہاہے ائیر کنڈیشنز ہالوں کے کرایوں میں سب سے زیادہ اضافہ کیا گیا ہے تاہم شادی ہالوں میں ایس او پیز کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔
تازہ ترین