آپ آف لائن ہیں
جمعہ12؍ربیع الاوّل 1442ھ 30؍اکتوبر2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

کراچی، فیکٹری کی چھت گرنے سے متعدد افراد زخمی


کراچی کے انڈسٹریل ایریا سائٹ میں ایک گارمنٹ فیکٹری کی چھت گرنے سے متعدد افراد کے زخمی ہونے اور ملبے تلے دبے ہونے کی اطلاع ملی ہے۔ 

ایدھی فاؤنڈیشن کے عملے کے مطابق واقعہ سائٹ میں سیمنز چورنگی کے قریب پیش آیا ہے، سائٹ ایسوسی ایشن کے عہدے دار فرحان اشرفی کے مطابق متعدد افراد کے فیکٹری کی ملبے تلے دبے ہونے کی اطلاع ملی ہے۔ 

سائٹ ایسوسی ایشن کی امدادی ٹیمیں، فائربریگیڈ کے ماہرین اور فائرفائٹرز، ایدھی فاؤنڈیشن، چھیپا ویلفیئر اور دیگر ریسکیو اداروں کے رضاکار جائے وقوعہ پر امدادی کام میں مصروف ہیں۔ 

واقعہ کے فوری بعد علاقہ مکینوں کی جانب سے امدادی کارروائیاں شروع کی گئیں۔ 

سندھ رینجرز اور پولیس کی نفری بھی موقع پر کسی بھی ناخوشگوار صورتحال پر قابو پانے اور امداد کے لیے موجود ہے۔ 

پولیس کے مطابق یہ واقعہ سائٹ ایریا تھانے کی حدود میں پیش آیا ہے۔ 

ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق ملبے سے ایک شخص کو زخمی حالت میں نکال کر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ 

پولیس کے مطابق فیکٹری میں لَنچ بریک ہونے کی وجہ سے بہت کم افراد اندر موجود تھے، زخمی ہونے والے شخص کو بھی واش رومز سے نکالا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید