• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2 سال تک عامر خان کیلئے بطور باڈی گارڈ کام کیا، رونت رائے

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بولی وڈ فلم انڈسٹری اور بھارتی ٹی وی کی معروف شخصیت رونت رائے کو کون نہیں جانتا، مسٹر بجاج کے نام سے شہرت پانے والے اس اداکار کی زندگی جہد مسلسل سے تعبیر ہے، ایک وقت میں وہ مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے باڈی گارڈ کے طور پر کام کرتے تھے لیکن اب وہ خود ایک بڑا نام بن چکے ہیں۔

پنک ولا میگزین کو دیے گئے انٹرویو کے دوران رونت رائے نے بتایا کہ وہ 2 سال تک عامر خان کیلئے بطور باڈی گارڈ کام کرتے رہے ہیں، اس دوران انہوں نے بہت کچھ سیکھا۔

انہوں نے سیکھا کہ کام کی لگن کیا ہوتی ہے اور کس طرح اپنے کام میں بہتری لائی جاسکتی ہے۔رونت رائے کے مطابق انڈسٹری میں عامر خان نے ان کیلئے بہت سے دروازے کھولے ، انہوں نے بطور جونیئر آرٹسٹ بھی کام کیا جس کے بعد ایکتا کپور نے ان کی زندگی اس وقت بدل دی جب وہ 2ٹی وی پروجیکٹ لے کر ان کے پاس آئیں۔

رونت رائے نے بتایا کہ وہ اسٹار بننا چاہتے تھے ، ان کی خواہش تھی کہ ان کے پاس بڑی گاڑیاں ہوں اور لڑکیاں ان کا نام پکاریں لیکن پھر انہیں سمجھ آیا کہ ا سٹار بننے سے زیادہ ضروری اداکار بننا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ انہوں نے اداکاری پر فوکس کیا اور اب بھی بہت کچھ سیکھ رہے ہیں۔اداکار نے بتایا کہ بولی وڈ میں رہنے کی وجہ سے وہ شراب کی لت میں مبتلا ہوگئے تھے لیکن ایک وقت ایسا بھی آیا جب ان کے پاس 5 سے 6 سال تک کوئی کام نہیں تھا، اس دوران انہوں نے شراب چھوڑ دی اور اپنے آپ کو فٹ کرنے پر توجہ دی۔

تازہ ترین