دبئی (جنگ نیوز) انڈین پریمئر لیگ کا دبئی ایڈیشن آغاز کے ساتھ ہی شکوک کی زد میں آگیا۔ اتوار کو پنجاب اور دہلی کے درمیان میچ میں امپائر نے بیٹسمین کرس جارڈن کا ایک رن شارٹ قرار دیا، اس موقع پر دونوں ٹیموں کا اسکور 157رنز ہوگیا تھا۔ میچ ٹائی قرار دیا گیا۔لیکن ٹی وی ری پلے سے ثابت ہوا کہ بیٹسمین نے رن مکمل کیا تھا۔اس کے بعد سپر اوور میںدہلی کی ٹیم میچ جیت گئی۔ اس پر بھی شکوک کا اظہار کیا گیا۔ میچ کے بعد سوشل میڈیا پر شائقین اور سابق کرکٹرز نے فیصلے پر شدید تنقید کی۔سہواگ نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ʼ مین آف دی میچ اس امپائر کو دیا جانا چاہیے تھا جس نے شارٹ رن کا اشارہ کیا تھا۔