عراق میں سوشل میڈیا انفلوئنسر علی ریدھا نے دارالحکومت بغداد کے خستہ حال انفرااسٹرکچر، خراب ٹریفک نظام اور صفائی کے بدترین مسائل کو بھارت سے تشبیہ دے دی۔
وائرل ویڈیو میں علی ریدھا ماتھے پر ٹیکہ لگائے اور بھارتی بیک گراؤنڈ میوزک کے ساتھ بغداد کی ایک سڑک پر نظر آرہے ہیں۔
علی ریدھا ویڈیو میں کہہ رہے ہیں کہ ان کی ماں نے انہیں سبزی لینے مارکیٹ بھیجا، جب وہ باہر نکلے تو خود کو بھارت میں پایا۔
علی ریدھا نے کہا کہ بھارت عجوبوں کا ملک ہے، وہاں ہر جگہ تباہ حال سڑکیں، ابلتے گٹر اور کچرے کے انبار ملیں گے، یہ فرق کرنا مشکل ہے کہ ہم عراق میں ہیں یا بھارت میں۔