• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرگودھا، سرکاری اسکول ٹیچر کے موبائل سے بچوں کی نازیبا ویڈیوز برآمد

سرگودھا میں سرکاری اسکول ٹیچر کے موبائل فون سے بچوں کی نازیبا ویڈیوز برآمد ہوئی ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق سرگودھا کے سرکاری اسکول میں بچوں سے مبینہ بدفعلی اور ویڈیوز بنانے کا معاملے سامنے آیا ہے۔

حکام کے مطابق گرفتار ٹیچر کے موبائل فون سے متعدد بچوں کی نازیبا ویڈیوز برآمد ہوئی ہیں، ملزم نے متعدد بچوں کو ڈرا دھمکا کر بدفعلی کی۔

پولیس حکام کے مطابق معاملے کی تفتیش جاری ہے، واقعے میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کےلیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

حکام کے مطابق گزشتہ روز اسکول ٹیچر کو بدفعلی کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید