• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایل پی جی کے بعد آٹا، گوشت، سبزیوں اور دالوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ

ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ملک میں مہنگائی کا نیا طوفان آگیا، آٹا، گوشت، سبزیاں اور دالیں سب کی قیمتیں بڑھنے لگیں۔

کئی شہروں میں آٹے اور دالوں کی قیمت میں پچاس روپے اور مرغی کے گوشت کی قیمت میں سو روپے فی کلو اضافہ ہوا۔

لاہور میں ایل پی جی کی بیشتر دکانیں بند ہوگئیں۔

مختلف شہروں میں ایل پی جی ساڑھے پانچ سو سے ساڑھے چھ سو کے درمیان دستیاب ہے۔ 

شہریوں نے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کیا ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید