• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صارفین ہوشیار! واٹس ایپ ٹارگٹ کرنے کیلئے ٹیکسٹ بم اور کریش کوڈز سیریز سرگرم

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر) وٹس ایپ صارفین ہوجائیں ہوشیار کیونکہ واٹس ایپ کو ٹارگٹ کرنے کیلئے ٹیکسٹ بم اور کریش کوڈز کی سیریز سرگرم ہوگئی ہے-صارفین کے واٹس ایپ کریش کرنے کیلئے کریش کوڈز استعمال کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے-نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن سکیورٹی بورڈ نے واٹس ایپ کریش کوڈز سے محتاط رہنے کیلئے ایڈوائزری جاری کردی،ایڈوائزری تمام وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز کے سیکریٹریز اور صوبائی حکومتوں کے چیف سیکریٹریز کو بھجوادی ۔
تازہ ترین