• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس جعلی تھیں نہ ہی میڈیکل بورڈ کو بیوقوف بنایا گیا، یاسمین راشد

نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس جعلی تھیں نہ ہی میڈیکل بورڈ کو بیوقوف بنایا گیا، یاسمین راشد


لاہور (نمائندہ جنگ) صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے نواز شریف کی تقریر پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بڑی اچھی بات ہے کہ نواز شریف بغیر علاج کے ٹھیک ہورہے ہیں، نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس جعلی نہیں اور نہ ہی میڈیکل بورڈ کو بیوقوف بنایا گیا،دس دفعہ اس معاملہ پر وضاحت دے چکی ہوں۔یہ بات انہوں نے گزشتہ روز جی سی یونیورسٹی میں الزائمر ڈے کے حوالے سے منعقدہ تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی،صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشدنے سیمینار کے شرکاء سے کہا کہ ورلڈ الزائمرز ڈے ہمیں یادداشت کھو جانے والے مریضوں کا خاص خیال رکھنے کا پیغام دیتا ہے۔

تازہ ترین