• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے پی سی کے بعد حکمرانوں کا جانا ٹھہر گیا ہے، ن لیگ

لاہور(خصوصی نمائندہ) مسلم لیگ ن لاہور کے صدر و رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک، و جنرل سیکرٹری و رکن پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیرنے کہا ہے کہ نواز شریف کی تقریر کو سیاسی جمود کا خاتمہ قرار دے دیا۔نواز شریف کی تقریر سے لیگی کارکنوں میں جان پڑ گئی ہے،کامیاب اے پی سی کے بعد حکمرانوں کا جانا ٹھہر گیا ہے، کرپشن سے نظرہٹانے کے لیے نوازشریف کا نام استعمال کررہے ہیں،جوقانون ملک کی ترقی کے خلاف ہوگا ڈٹ کرآوازاٹھائیں گے۔ عوام کی توجہ مسائل سے ہٹانے کے لئے میاں نواز شریف کا ایشو اٹھایا جاتاہے،اگرنوازشریف،شہبازشریف نے منی لانڈرنگ کی توعدالت میں ثبوت کیوں نہیں دیتے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز پارٹی عہدیداروں و کارکنوں سے گفتگو کے دوران کیا۔ مسلم لیگ ن پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عمران گورایہ نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کی کامیاب اے پی سی نے حکمرانوں کی نیندیں حرام کر دی ہیں انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی تقریر سے حکومتی صفوں میں لرزہ طاری ہو گیا ہے ۔اور اسی پریشانی میں رات بھر یہ لوگ سو نہیں سکے ۔نیا سیاسی اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ پاکستان میں حقیقی جمہوریت کو بحال کرنے میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔
تازہ ترین