• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن کے اتحاد اور لائحہ عمل پر عملدرآمد کا مرحلہ باقی ہے،لیاقت بلوچ

لاہور (نمائندہ خصوصی) نائب امیر جماعت اسلامی اور سیاسی قومی امور کمیٹی کے صدر لیاقت بلوچ نے جوہر ٹاؤن میں ورکرز کنونشن اور معززین کے اعزاز میں منعقدہ ناشتہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی ہوگئی ۔ میاں نوازشریف اور آصف زرداری کے خطاب نے اسے اور اہم بنا دیا۔ اپوزیشن جماعتوں نے اتحاد اور لائحہ عمل بھی دے دیا ہے اب عملدرآمد کا مرحلہ باقی ہے ۔ اے پی سی کی شرکاءجماعتوں نے فی الحال ایک دوسرے کو کاٹنے کی روش برقرار رکھی ۔علا وہ ازیںامیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ خدمت خلق کا جذبہ اور عملی خدمت انسانیت کی معراج ہے۔اسلام ایک دوسرے کے لئے ایثار وقربانی کے جذبے کی تعلیم دیتا ہے۔اللہ کی راہ میں خرچ کرنے والوں کے مال واسباب میں اللہ تعالیٰ برکتیں فرماتا ہے۔جماعت اسلامی بنا اقتدار کے رنگ ونسل سے بالاتر ہو کر اہلیان لاہور کی خدمت میں مصروف عمل ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جوہر ٹاون میں میت گاڑی کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔میاں ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی عوام کے حقوق اور تحفظ کیلئے کوشاں ہے جبکہ دیگر سیاسی پارٹیاں اپنی کرپشن بچانے اور مفادات کے لیے سرگرم عمل ہیں۔ عوام بھوک و افلاس، مہنگائی، بے روزگاری سمیت دیگر مسائل کی چکی میں بری طرح پس رہی ہے۔ تبدیلی کے نام پر اقتدار میں آنے والے حکمرانوں نے قوم کو مہنگائی کے ذریعے دیوار کے ساتھ لگا دیا ہے۔
تازہ ترین