• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکول سربراہان کو پولیو ڈیوٹیز پر عملے کی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت

لاہور(خبر نگار)ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے پولیو مہم کیلئے سکول سربراہان کو سٹاف مہیا کرنے کی ہدایت کردی، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سکول ہیڈ ٹیچرز کو پولیو ڈیوٹیز پر گئے کلاس فور کے عملہ کی حاضری یقینی بنانا ہوگی۔ہیڈٹیچرز روزانہ کی بنیاد پر پولیو سٹاف کی بذریعہ فون متعلقہ میں موجودگی چیک کریں گے۔پولیو مہم کے دوران غیر حاضر رہنے والے عملہ کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔
تازہ ترین