• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم8کی تکمیل سے آواران و مشکے کی تقدیر بدل جائیگی‘رامین محمد حسنی

کوئٹہ (پ ر) وزیر اعلیٰ بلوچستان کے سابق معاون خصوصی و بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما میر رامین جان محمد حسنی نے وفاقی حکومت، چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ اور وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایم 8 پراجیکٹ ہوشاپ آواران، خضدار روڈ کے ٹینڈر جاری ہونے سے علاقے میں پسماندگی کے خاتمے میں مدد ملے گی بلوچستان کے طول و عرض میں مواصلاتی نظام بہتر ہوگااور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور آواران مشکے کی تقدیر بدل جائے گی۔ جامہ منصوبہ بندی کے تحت وعدوں کو عملی جامہ پہنانے کیلئے وفاقی و صوبائی حکومت ایک پیج پر ہیں۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان صوبے کو حقیقی ترقی و ترویج اور خوشحالی کی جانب گامزن کر چکے ہیں عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے کیلئے یکساں معاشی ترقی، خوشحالی اور امن وامان کیلئے حکومتی اقدامات سے عوام مطمئن دکھائی دے رہے ہیں۔
تازہ ترین