آپ آف لائن ہیں
اتوار14؍ ربیع الاوّل1442ھ یکم نومبر2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

کراچی: گلشنِ اور کلفٹن میں حادثات، 2 جاں بحق، 1 زخمی


کراچی کے علاقوں گلشنِ اقبال اور کلفٹن میں پیش آنے والے ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 1 زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق یونیورسٹی روڈ پر بیت المکرم مسجد کے قریب ڈمپر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گیا۔

حادثے کے بعد مشتعل افراد نے ڈمپر کو آگ لگا دی، جبکہ ڈمپر ڈرائیور کشیدہ صورتِ حال دیکھ کر موقع سے فرار ہو گیا۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈمپر کو شہریوں کے ہاتھوں جلنے سے بچایا اور ڈمپر کو تحویل میں لے کر تھانے منتقل کر دیا۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔

دوسری جانب ریسکیو ذرائع نے بتایا ہے کہ کلفٹن میں للی برج کے قریب موٹر سائیکل پر سوار 2 افراد آئل ٹینکر کے پہیوں سے ٹکرا کر آئل ٹینکر کے نیچے دب گئے جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔

جاں بحق شخص کی شناخت امید خان جبکہ زخمی کی شناخت نصیر کے نام سے ہوئی ہے۔

واقعے کے بعد ٹینکر کا ڈرائیور فرار ہو گیا جبکہ زخمی کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید