• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس 13روز بعد بھی عابد کو پکڑنے میں ناکام


موٹروے زیادتی کیس کا مرکزی ملزم عابد تاحال پولیس کی گرفت میں نہیں آسکا۔ ملزم 13روز بعد بھی آزاد ہے، اس دوران مختلف شہروں میں سرچ آپریشن کے بعد بھی پولیس ناکام ہے۔

لاہور پولیس نے ملزم عابد کی تصویروں پر مبنی پمفلٹ بھی جاری کردیا ہے، آئی جی پنجاب انعام غنی نے تمام ضلعی پولیس افسران کو بھی ملزم کی گرفتاری کے لیے ہدایات جاری کردیں۔

سی آئی اے پولیس لاہور کے پمفلٹ میں موٹر وے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد کے 2 متوقع حلیے شائع کیے گئے ہیں۔


ایک تصویر میں ہلکے بال اور کلین شیو جبکہ دوسری میں گھنے بال اور فرنچ کٹ شیو دکھائی گئی ہے۔

اس سے قبل آئی جی پنجاب نے ضلعی پولیس افسران کو مراسلہ جاری کیا تھا جس میں ہدایت کی گئی تھی کہ ملزم عابد کو مزاروں، مساجد، سرکس سمیت دیگر عوامی مقامات پر تلاش کیا جائے۔

مراسلے میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ ڈسٹرکٹ سیکیورٹی برانچز بھی ملزم کی گرفتاری کے لیے الرٹ رہیں جبکہ ملزم کے بارے میں ویڈیو کلپ کیبل پر بھی نشر کیے جائیں۔

پنجاب حکومت نے ملزم کو تلاش کرنے میں مدد دینے پر 25 لاکھ روپے انعام رکھا ہے۔

تازہ ترین