• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


موٹر وے زیادتی کیس میں اعتراف جرم کرنے والے ملزم شفقت علی کے بارے میں تفصیلات سامنے آگئیں۔

ذرائع کے مطابق ملزم شفقت علی، مرکزی ملزم عابد علی کی طرح عادی مجرم رہا ہے اور ماضی میں بھی وہ ایسے جرائم کا ارتکاب کرچکا ہے۔

شفقت علی کے شناختی کارڈ میں درج تفصیلات کے مطابق ملزم بہاولنگر کی تحصیل ہارون آباد کا رہائشی ہے۔

ملزم شفقت علی کی تاریخ پیدائش 8 اپریل 1997ہے جبکہ اس کا مستقل اور عارضی پتہ ایک ہی ہے۔

ذرائع کے مطابق شفقت علی کو پولیس دیپالپور سے گرفتار کیا تھا، جس نے ڈکیتی کے دوران خاتون کے ساتھ زیادتی کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ شفقت کو وقار الحسن کے بیان کی روشنی میں حراست میں لیا گیا ہے، شفقت مرکزی ملزم عابد کا ساتھی بتایا جا رہا ہے۔

اس سے قبل زیر حراست وقارالحسن نے انکشاف کیا تھا کہ عابد کا دوست شفقت بہاولنگر کا رہائشی ہے اور یہ دونوں ملزمان ایک عرصہ سے مل کر وارداتیں کرتے آ رہے ہیں۔

پولیس نے وقارالحسن کے اس انکشاف کے بعد شفقت کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں بہاولنگر اور شیخوپورہ روانہ کی تھیں۔

واضح رہے کہ موٹر وے پر خاتون سے زیادتی کے مقدمہ میں مطلوب ملزم وقار الحسن نے گزشتہ روز سی آئی اے ماڈل ٹائون پولیس کو ازخود گرفتاری دیدی، ملزم نے الزام مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ میں بیگناہ ہوں جبکہ خاتون نےبھی شناخت سے انکار کردیا ہے،تاہم ملزم کاڈی این اے سیمپل لے لیاگیا ہے۔

شیخوپورہ پولیس کے ترجمان کے مطابق وقار کاکوئی سابقہ کریمنل ریکارڈ نہیں ہے۔

کیس میں مرکزی ملزم عابد تاحال گرفتار نہ ہوسکا، پولیس نے2بھائی اور والدکوحراست میں لے لیا،عابدکے اہل علاقہ بھی پھٹ پڑے ہیں ان کاکہناتھاکہ ملزم عابد اور اس کے گھروالے جھگڑالو، چوری چکاری میں ملوث رہتے تھے۔

دوسری طرف پولیس حکام نے واٹس ایپ کے ذریعے ملزم وقارالحسن کی ویڈیو متاثرہ خاتون کو بھیجی تو خاتون نے بھی ملزم وقار کی شناخت سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وقار واقعے میں شامل نہیں تھا۔

تازہ ترین