• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھائی لینڈ: سیاحوں کا پھیلایا ہوا کوڑا اُن کی گھر بھیجا جائے گا

تھائی لینڈ نیشنل پارک کی انتظامیہ جو سیاحوں کی طرف سے جگہ جگہ کوڑا کرکٹ پھینکنے سے تنگ آئی ہوئی ہے، نے انہیں سبق سکھانے کا نیا طریقہ ڈھونڈ نکالا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق تھائی لینڈ نیشنل پارک کے اس نئے طریقے کے تحت یہ کوڑا سیاحوں کے گھروں پر بھیجا جارہا ہے۔

تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک کے قریب واقع ’کھاؤیائی نیشنل پارک‘ جنگلی حیات اور ہریالی کی وجہ سے مشہور ہے، جس میں سیاحوں کی بڑی تعداد آتی ہے۔

پارک انتظامیہ کی طرف سے سیاحوں پر الزام ہے کہ وہ گندگی پھیلا کر اس کی خوبصورتی کو متاثر کر رہے ہیں۔


تھائی لینڈ میں قدرتی وسائل و ماحولیات کے وزیر راوت سلپا نے اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر متعدد پوسٹس بھی کی ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ کوڑے کو سیاحوں کے گھر بھیجا جائے گا اور پولیس بھی کارروائی کرے گی۔

وزیر راوت سلپا نے فیس بک پوسٹ میں لکھا ہے کہ ہم تمہارا گند تمہارے گھر بھیجیں گے، گند پھیلانا جرم ہے، جس کی سزا 5سال قید اور جرمانہ ہوسکتی ہے۔

دوسری طرف یہ سوال بھی پیدا ہوا کہ کوڑا کرکٹ سیاحوں کے ایڈریس کے بغیر ان کے گھر تک کیسے پہنچایا جائے گا؟

اس کا حل انتظامیہ نے یہ نکالا ہے کہ پارک میں داخل ہونے سے پہلے سیاحوں کو گھر کا ایڈریس لکھنے کو کہا جاتا ہے۔

1962 میں بنایا گیا کھاؤ یائی تھائی لینڈ کا پہلا نیشنل پارک ہے، جس کا رقبہ 2 ہزار مربع کلومیٹر ہے، جس میں جنگلی حیات کے ساتھ آبشاریں بھی ہیں۔

تازہ ترین