• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باجوڑ: پاک فوج کی چوکی پر سرحد پار سے فائرنگ، سپاہی شہید


باجوڑ سیکٹر میں پاک فوج کی چوکی پر سرحد پار سے فائرنگ میں سپاہی صابر شاہ شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک افغان سرحد پر باجوڑ سیکٹر میں واقع چوکی پر سرحد پار سے فائرنگ کی گئی، جس میں 24 سالہ سپاہی صابر شاہ شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ گزشتہ رات پاک فوج کی چوکی پر افغانستان کی طرف سے کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان مسلسل افغانستان سے سرحدی انتظام کا معاملہ اٹھاتا چلا آیا ہے، تاکہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہو سکے۔

تازہ ترین