• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاکی اسٹیڈیم میں تزئین و آرائش اور ٹرف کی بحالی کا فیصلہ

کراچی ( نصر اقبال/اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے عبدالستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم کی ازسرنوتزئین وآرائش کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسٹیڈیم میں نئی کرسیاں نصب کی جائیں گی جبکہ کھلاڑیوں کے لیے نیاچینجنگ روم تعمیر کیا جائے گا اور تمام ٹوائلٹ کی سروس لائنیں تبدیل کرکے اس کو چوڑا کیا جائے گا۔ جبکہ ہاسٹل کے کمروں کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ ایک ڈائننگ ہال بھی تعمیر کیا جائے گا جبکہ میڈیا بکس میں بھی تبدیلی لائی جائے گی۔ علاوہ ازیں فیڈریشن کے سیکریٹری آصف باجوہ کی ہدایت پر آسٹروٹرف کمپنی کی ٹیم نے اسٹیڈیم کی آسٹروٹرف کا معائنہ کیا ۔ بارشوں سے اسٹروٹرف چاروں سائیڈ سے اکھڑ گئی ہے۔ بحالی کا کام دو تین دن میں شروع کردیا جائے گا۔ آصف باجوہ نے کھلاڑیوں کے کمرے میں فرنیچر بھی تبدیل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ دریں اثناء ہاکی کلب میں ان سے سابق اولمپئن طارق عثمان ، قومی ہاکی ٹیم کے کوچ سمیرحسین، ابوذر امراؤ، محمد علی خان، آصف احمدخان اوردیگر نے ملاقات کی۔

تازہ ترین