• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

192 میں سےصرف 22 کرکٹرز محکموں سے وابستہ ہیں، پی سی بی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے دعویٰ کیا ہےکہ ڈومیسٹک کنٹریکٹ حاصل کرنے والے 192 کھلاڑیوں میں سے صرف 11 فیصد کھلاڑیوں کے پاس کسی محکمے میں مستقل ملازمت ہے ، 13 فیصد کو کنٹریکٹ پر ملازمت ملی ہوئی ہے۔ پی سی بی کو ملنے والے ڈیٹا کے مطابق سیزن 21-2020 میں شامل دیگر محکموں میں کام کرنے والے مجموعی طور پر 46 میں سے 22 کھلاڑیوں کے پاس مستقل جبکہ 24 کے پاس کنٹریکٹ پر ملازمت ہے۔ پی سی بی ڈائریکٹر ندیم خان نے کہا کہ ڈومیسٹک سیزن کنٹریکٹ حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں 76 فیصد کے پاس پہلے کوئی کنٹریکٹ نہیں تھا ،بورڈ ان 146 کھلاڑیوں کو آئندہ 12 ماہ کے لیے پرکشش کنٹریکٹ دے رہا ہے۔200 ملین امریکی ڈالر کی تین سالہ ڈیل مستقبل میں کھلاڑیوں کا معاوضہ بڑھانے میں بھی مدد کرے گی۔

تازہ ترین