• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیہ فیکٹری کیس، فیصلے سے ثابت ہوگیا یہ چند کارکنوں کا ذاتی فعل تھا،فاروق ستار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایم کیوایم بحالی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹرفاروق ستار نے کہاہے کہ بلدیہ فیکٹری کیس کے فیصلے سے ثابت ہوگیا ہے کہ یہ ایم کیوایم کا عمل نہیں بلکہ چند کارکنوں کا ذاتی فعل تھا۔ انہوں نے کہاکہ اس حوالے سے پچھلے کئی برسوں سے ایم کیوایم کو بدنام کیا جارہا تھا مگر عدالتی فیصلے نے ثابت کردیا کہ اس میں ایم کیوایم کی بڑی قیادت ملوث نہیں تھی جس پر ایم کیوایم کے کارکنوں اور رہنماؤں کو مبارکباددیتا ہوں۔ گو کہ اب میں اس طرح سے ایم کیو ایم کا حصہ نہیں ہوں مگر ایم کیو ایم مخالفین سے یہی درخواست کرتا ہوں کہ اب اس سانحہ میں ایم کیو ایم کو ملوث کرنے یا اسے ایم کیو ایم کی کسی قسم کی تنظیمی سطح سے منسوب کرنے کا سلسلہ بند کریں۔
تازہ ترین