• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیہ فیکٹری کو آگ پٹرولیم مصنوعات سے لگائی گئی تھی، سربراہ پنجاب فرانزک

کراچی (طلحہ ہاشمی) سربراہ پنجاب فارنزک سائنس ایجنسی ڈاکٹر طاہر نے جیونیوز کو بتایا کہ بلدیہ فیکٹری کو آگ پٹرولیم مصنوعات سے لگائی گئی، آگ مٹی کے تیل یا پٹرول کسی ایک سے لگائی تھی، پی ایف ایس اے نے ہی بلدیہ کیس میں سراغ لگایا تھا کہ آگ حادثہ نہیں بلکہ لگائی گئی۔ دوسری جانب حکام کا بتانا ہے کہ رحمان بھولا کو 2016 میں ایف آئی اے کاؤنٹر ٹیررزم ونگ کی ریکی اور مخبر کی اطلاع پر انٹر پول کی مدد سے رحمان بھولا کو بنکاک سے گرفتار کیا گیا تھا ، حکام کے مطابق رحمان بھولا گرفتاری سے قبل ملیشیا میں رہ رہا تھا اور بنکاک سے ساؤتھ افریقا کے لیے فرار ہونا چاہتا تھا، جب فرار کی کوشش کی اطلاع ملی تو انٹرپول سے کارروائی کی درخواست کی اور انٹرپول نے کارروائی کر کے ہوٹل سے رحمان بھولا کو گرفتار کیا، گرفتاری کے تین دن بعد اسے کراچی منتقل کیا گیا ، رحمان بھولا کو ایف آئی اے کے دو اسسٹنٹ ڈائرکٹرز نے گرفتار کیا تھا، بدر بلوچ ریٹائر ہوچکے ہیں جبکہ رحمت اللہ ڈومکی ابھی بھی کاؤنٹر ٹیررزم ونگ میں تعینات ہیں، دوسرے مجرم زبیر چریا کے لیے جے آئی ٹی نے سعودی عرب کو خط لکھا ، وہ فرار ہوکر سعودی عرب کے شہر جدہ میں مقیم تھا ، جے آئی ٹی کے خط پر زبیر چریا کو سعودی عرب میں پکڑا گیا ، سعودی عرب میں پکڑ کر اسے پاکستان ڈی پورٹ کیا گیا اور پھر کراچی میں اسے گرفتار کیا گیا۔
تازہ ترین