کراچی ( اسٹاف رپورٹر) حکومت کے خلاف تحریک چلانے کے معاملات پر چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو سےامیر جے یوآئی مولانا فضل الرحمٰن نے بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات کی‘ دونوں رہنماؤں کے درمیان مجموعی سیاسی صورت حال اور حکومت کے خلاف تحریک کے معاملے پر بات چیت ہوئی ‘دریں اثنا بلاول بھٹو نے عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخوا کے صدر ایمل ولی خان کو ٹیلی فون کر کے ایمل ولی خان سے ان کے والد اسفند یار ولی کی صحت سے متعلق خیریت دریافت کی‘ دونوں رہنماؤں کے درمیان سیاسی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا‘بلاول بھٹو نے عوامی نیشنل پارٹی کا وفد بھیجنے پر ایمل ولی خان کا شکریہ ادا کیا۔