• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میں اندر رہوں یا باہر، اے پی سی کے فیصلوں پرعمل ہوگا، شہباز شریف

لاہور (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے کہا ہے کہ میں اندر ہوں یا باہر، اے پی سی کے فیصلوں پر عمل ہوگا، نواز شریف کی قیادت میں متحد ہیں، آرمی چیف سے ملاقات اے پی سی سے پہلے ہوئی۔

حکومت پاکستان مسلم لیگ (ن) کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے لیکن پارٹی کا ہر متوالا حکومت کے ہاتھوں دبنے کے لئے تیار نہیں ہے۔ آل پارٹیز کانفرنس سے پہلے آرمی چیف سے تمام پارلیمانی لیڈرز کی میٹنگ ہوئی تھی۔

میں اندر ہوں یا باہر اے پی سی کے فیصلوں پر عملدرآمد ہوگا۔ لاہور ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ آرمی چیف سے ہونے والی میٹنگ میں موجود تھا۔

اگر میٹنگ کی خبر پبلک ہوگئی ہے تو میں اس سے انکار نہیں کرتا، اس میٹنگ میں تمام پارلیمانی لیڈرز موجود تھے۔

تازہ ترین