• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاکھوں کے ڈاکے، متعدد شہریوں سے موبائل چھین لئے گئے

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں سرقہ باالجبر،چوری ،نقب زنی اور راہ زنی کی وارداتوں میں شہری 10 موٹر سائیکلوں ایک رکشے ،طلائی زیورات ،موبائل فونز،مویشیوں اورنقدی وغیرہ سے محروم ہوگئے۔ تھانہ نیوٹاؤن نےاسلحہ کی نوک پر 25ہزار روپے اور موبائل چھیننے کی دو وارداتوں ، تھانہ صادق آباد نے 2 موبائل فون اور بٹوہ جس میں اے ٹی ایم کارڈ ، نقدی اور موٹرسائیکل کے ٹوکن تھے چوری، دوسری واردات میں موبائل فون اور بیگ جس میں 5ہزار روپے تھے چوری،تھانہ ویسٹریج نے گھر میں گھس کر اسلحہ کی نوک پر 2لاکھ 80 ہزار روپے،طلائی زیورات مالیتی2لاکھ روپے اورگاڑی کے کاغذات چھین کر فرارہونے،تھانہ نصیرآباد نے موبائل چھیننے، اسلحہ کی نوک پر پرس جس میں 27 ہزار ،اے ٹی ایم کارڈ شناختی کارڈ اورکچھ رسیدیں تھیں چھیننے،تیسر ی واردات میں موبائل چھیننے ، تھانہ ائرپورٹ نے موبائل چوری،تھانہ ٹیکسلا نے گھر میں گھس کر اسلحہ کی نوک پر 6لاکھ روپے اورطلائی زیورات مالیتی ایک لاکھ دس ہزار روپے چھین کر فرارہونے،تھانہ واہ کینٹ نے دکان کے تالے توڑ کر2لاکھ 15ہزارروپے اورتین موبائل چوری،تھانہ صدرواہ نےموبائل چھیننے،تھانہ صدربیرونی نے خاتون سے پرس جس میں دو موبائل ،شناختی کارڈ،سروس کارڈ،دو میڈیکل کارڈ،اے ٹی ایم کارڈ، تین ہزار روپےاور کچھ دوسرے ڈاکومنٹس تھے چھیننے،تھانہ صدربیرونی نےگھرکےتالےتوڑکرایک لاکھ 65ہزار روپے ، 3 موبائل گھر کی رجسٹری اور ایل سی ڈی چوری ،تھانہ روات نے لفٹ دیکر زبردستی پندرہ ہزار روپے اور موبائل فون گن پوائنٹ پر چھیننے، دو وارداتوں میں دو بکریاں چوری ،تھانہ مری نے موبائل چوری ، بیوٹی پارلر کے تالے کاٹ کر موبائل اور یوایس بی اور ایک دکان سے سامان چوری کے مقدمات درج کر لئے۔
تازہ ترین