آپ آف لائن ہیں
منگل9؍ربیع الاوّل 1442ھ 27؍اکتوبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سےفصلوں کیپیداوار میں اضافہ ہو گا،وزیر زراعت

لاہور(خصوصی رپورٹر)زرعی منصوبہ جات کے اہداف کا مقررہ مدت میں حصول اور اس کے ثمرات کاشتکاروں تک پہنچنا ضروری ہیں ۔ان خیالات کااظہار وزیر زراعت پنجاب سید حسین جہانیاں گردیزی نے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔وزیر زراعت پنجاب نے مزید کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے اہم فصلوں کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ ممکن ہو گا۔اس کے علاوہ وزیر اعظم کے زرعی ایمرجنسی پروگرام کے تحت300ارب روپے کے مختلف ترقیاتی منصوبوں پر بھی عمل درآمد جاری ہے جس سے گندم کی پیداوار میں 7من فی ایکڑ، دھان کی باسمتی اور موٹی اقسام کی پیداوار میں بالترتیب 10من اور 20من فی ایکڑ کے اضافہ کے علاوہ گنے کی پیداوار میں 200من فی ایکڑ کا اضافہ ہو گا۔ وزیر زراعت پنجاب سید حسین جہانیاں گردیزی نے وزیر اعظم کے زرعی ایمرجنسی پروگرام کے تحت جاری منصوبوں پر عمل درآمد تیز کرنے اور اہداف کی تکمیل کی ہدایت کی تاکہ کاشتکاروں کی پیداوار ی لاگت میں کمی اور آمدن میں اضافہ یقینی بنایا جاسکے۔ انھوں نے کہا کہ کاشتکاروں کو زیادہ پیداواری صلاحیت رکھنے والی جدید ٹیکنالوجی کی حامل فصلوں کی نئی اقسام کی فراہمی ہمارا اولین فریضہ ہے تاکہ فی ایکڑزیادہ زرعی پیداوار میں اضافہ کے ساتھ کم پیداواری لاگت آئے جس سے کاشتکار زیادہ منافع حاصل کر سکیں گے۔

لاہور سے مزید