• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قتل کے جرم میں عمر قید اور جرمانے کی سزاء

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر ) ماڈل کریمنل کورٹ کوئٹہ ون کے جج عبدالصبور مینگل نے قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزم نبی بخش کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید اور 5 لاکھ روپے دیت ادا کرنے کا حکم دیا ہے ۔استغاثہ کے مطاق ملزم نبی بخش نے سال 2015میں پولیس تھانہ صدر کوئٹہ کے حدود میں محمد کریم نامی شخص کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا تھا ۔ عدالت نے مذکورہ مقدمہ میں نامزد ایک اور ملزم کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کردیا ہے ۔ سرکار کی جانب سے محمد ندیم خلجی ایڈووکیٹ نے مقدمہ کی پیروی کی ۔
تازہ ترین