• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زمبابوے کے خلاف سیریز، نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینے پر غور

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم زمبابوے کے خلاف سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینے پر غور کررہی ہے۔ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق کی کی نئی سلیکشن کمیٹی کے اراکین فیصل اقبال،باسط علی،عبدالرزاق،شاہد انور، عبدالرحمن اور محمد وسیم کے ساتھ پہلی باضابطہ میٹنگ ملتان میں قومی ٹی ٹوئینٹی ٹورنامنٹ کے دوران متوقع ہے۔ قومی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے موقع پر سلیکٹرز کی میٹنگ یا پھر ویڈیو لنک پر میٹنگ کسی بھی وقت پلان کی جائے گی، کوویڈ ایس اوپیز کی وجہ سے صوبائی ٹیموں کے تمام کوچز بائیو ببل کا حصہ ہیں تاہم چیف سلیکٹر کو اس ببل کا حصہ بننے کےلیے دو کورونا ٹیسٹ کرانا ہوں گے اور رپورٹ منفی آنے پر وہ سلیکشن ٹیم سے مل سکیں گے۔چھ میں سے چار سلیکٹر پہلی بار سلیکشن کمیٹی میں آئے ہیں ۔ کس کھلاڑی کو کس فارمیٹ میں موقع دینا ،قومی ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے والوںکو زمبابوے کے خلاف سیریز کے لئے آزمایا جاسکتا ہے۔

تازہ ترین