برلن(اے ایف پی )جرمنی میں زیرعلاج روس کے اپوزیشن رہنما الیکسی ناوالنی کو اسپتال سےفارغ کردیا گیا۔اسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد ناوالنی نے سوشل میڈیا پر لکھا ہے کہ وہ ہر روز فزیو تھراپی کریں گے اور ایک بحالی مرکز میں رہتے ہوئے مزید ٹریٹمنٹ لیں گے۔کریملن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد الیکسی ناوالنی کسی بھی دوسرے شہری کی طرح روس واپس آنے میں آزاد ہیں۔