اسلام آباد(این این آئی)سابق میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ آرٹیکل 184اے کو تحفظ ملنا چاہیے ،اگر تین سال پہلے اس درخواست پر فیصلہ آجاتا تو ہماری ڈیلیوری بھی اچھی ہوتی، کسی بھی ملک کی بلدیاتی حکومت سب سے اہم ہوتی ہے، بلدیاتی نظام کو مضبوط کیا جانا چاہیے۔ سپریم کورٹ کے باہر سابق میئر کراچی وسیم اختر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیو ایم کی درخواست کی سماعت پر سپریم کورٹ کا شکرگزار ہوں، آرٹیکل 184 اے کو تحفظ ملنا چاہیے، پچھلے بارہ سالوں سے پیپلز پارٹی نے اختیار سلب کر رکھے ہیں، ہم نے اپنا کیس معزز ججز کے سامنے رکھا ہے۔وسیم اختر نے کہاکہ اس درخواست پر فیصلہ آیا تو پورے ملک کا فائدہ ہوگا۔