• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فاطمہ عظیم سینئر اور عبدالرحمٰن خان نائب صدر منتخب ‘انڈسٹریل اسٹیٹ کا قیام اہم ترجیح ہو گی‘یاسر الیاس

اسلام آباد ( کامرس رپور ٹر ) سردار یاسر الیاس خان 2020-21 کیلئے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نئے صدر منتخب ہو گئے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداران کے سالانہ الیکشن کی تقریب منعقد ہوئی۔ الیکشن کمیشن کے رکن چوہدری عبدالغفار نے الیکشن نتائج کا اعلان کیا۔ سال برائے 2020-21کیلئے سردار یاسر الیاس خان چیمبر کے صدر، فاطمہ عظیم سینئر نائب صدر اور عبدالرحمٰن خان نائب صدر منتخب قرار پائے۔ تینوں عہدیداران کا انتخاب بلا مقابلہ ہوا۔نومنتخب عہدیداران یکم اکتوبر کو باقاعدہ طور پر اپنے عہدوں کا چارج سنبھالیں گے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نومنتخب صدر سردار یاسر الیاس خان نے کہا کہ اسلام آباد میں نئی انڈسٹریل اسٹیٹ کا قیام ان کی اہم ترجیح ہو گی تا کہ علاقے میں صنعتی سرگرمیوں کو بہتر فروغ ملے۔ انہوں نے کہا کہ وہ سی ڈی اے بورڈ اور ایف بی آر سمیت دیگر اداروں میں چیمبر کی نمائندگی حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے صدارت کیلئے نامزد کرنے پر فائونڈر گروپ کے چیئرمین، گروپ کے اراکین اور چیمبر کے تمام ممبران کا شکریہ ادا کیا۔فائونڈر گروپ کے چیئرمین میاں اکرم فرید نے نومنتخب عہدیداران کو بلا مقابلہ انتخاب پر مبارک باد پیش کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ وہ بہتر سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرکے بزنس کمیونٹی کے مفادات کے فروغ موثر کوشش کریں گے۔ نومنتخب سینئر نائب صدر فاطمہ عظیم اور نائب صدر عبدالرحمٰن خان نے اپنے خطاب میں اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ تاجروصنعتکار برادری کے مسائل حل کرانے اور ان کے مفادات کے تحفظ کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدرمحمد احمد وحید، سینئر نائب صدر طاہر عباسی اور نائب صدر سیف الرحمٰن خان نے اپنے خطاب میں نومنتخب عہدیداران کو بلامقابلہ انتخاب پر مبارک باد پیش کی فائونڈر گروپ کے اراکین خالد جاوید، عبدالرئوف عالم،طارق صادق،محمداعجازعباسی،خالداقبا ل ملک ،ظفر بختاوری،اورچوہدری وحید الدین سمیت چوہدری نصیر، ملک سہیل حسین، اجمل بلوچ، اشفاق چٹھہ، بابر چوہدری، نوید ملک، خالد چوہدری، یوسف راجپوت اور دیگر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
تازہ ترین