• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک حادثات میں موٹرسائیکل سوار جاں بحق،2زخمی

مانگا منڈی (نامہ نگار) ٹریفک حادثات میں موٹرسائیکل سوار جاں بحق جبکہ 2 ڈولفن پولیس اہلکار شدید زخمی ہو گئے، مانگا منڈی ملتان روڈ پر 35 سالہ شخص محمد ارشد اپنی موٹر سائیکل پر لاہور جا رہا تھا کہ تیزرفتار ٹرک کی ٹکر سے موقع پر جاں بحق ہو گیا، جبکہ ڈولفِن پولیس کے دو اہلکار ندیم اور دانش سرکاری موٹرسائیکل پر ملتان روڈ پر جا رہے تھے کہ مبینہ طور پر تیز رفتاری کے باعث موٹرسائیکل بے قابو ہو جانے پر گر کر شدید زخمی ہو گئے ۔
تازہ ترین