• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارٹی کارکن بلاول بھٹو کے شانہ نشانہ کھڑے ہیں، سید علی حیدر گیلانی

ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے ایم پی اے سید علی حیدر گیلانی نے ہے کہ بلاول بھٹو مستقبل کے وزیراعظم ہیں، پارٹی کارکن بلاول بھٹو کے شانہ نشانہ ملک میں حقیقی جمہوریت کی بحالی اور عوام کے حقوق کی آواز بلند کیلئے تیار ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر بلاول بھٹو کی 32ویں سالگرہ کا کیک کاٹنے کے موقع پر اپنے تاثرات میں کیا۔ سید علی حیدر گیلانی نے مزید کہا کہ ہم بلاول بھٹو کی 32ویں سالگرہ کے علاوہ کامیاب اے پی سی پر بھی دلی مبارکباد دیتے ہیں اور اس عزم کا اظہار کرتے ہیں کہ بلاول بھٹو کی ایک کال پر ملتان کے کارکن کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔
تازہ ترین