ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ملتان، ساہیوال، بہاولپور اور ڈی جی خان کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 501فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی جبکہ صفائی کی صورتحال بہتر نہ ہونے پر 380 فوڈ یونٹس کو اصلاحی نوٹس جب کہ خوراک کا معیار بہتر نہ ہونے پر پاپڑ فیکٹریز، مصالحہ جات یونٹس، ملک شاپس، کریانہ سٹورز، سوئیٹس اینڈ بیکرز سمیت 23فوڈ یونٹس سیل کردیے۔ دوران چیکنگ 1ہزار کلو سنیکس، 970ساشے گٹکا، 555 لیٹر ملاوٹی دودھ1020خراب انڈے تلف کیے گئے جبکہ 283کلو ملاوٹی مصالحے، 250کلو دال، 500 کلو غیر معیاری خوراک، 100کلو پیاز، 80کلو ناقص فوڈ آئٹمز برآمد کیے گئے۔ ناقص صفائی پر 60فوڈ پوائنٹس کومجموعی طور پر03لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے۔بتایا گیا ہے کہ فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ملتان میں حمزہ کراچی نمکو، شیخ تکہ کباب، لودھراں میں نسو ہوٹل، بیٹھک فوڈ یونٹ،ساہیوال میں اے این فوڈ، اوکاڑہ میں ایس کے چکی، مظفر گڑھ میں ماشاء اللہ رمضان کریانہ سٹور، ذوالفقار کریانہ سٹور، عاشق کریانہ سٹور،ساہیوال میں عبدالخالق چکن شاپ، مون ہوٹل، اوکاڑہ میں سلطان عبدالحکیم اور دیگر شاپس کو سیل کیا گیا۔