آپ آف لائن ہیں
ہفتہ6؍ربیع الاوّل 1442ھ 24؍اکتوبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

دیشا پٹانی کی 60 کلو وزن اٹھا کر ایکسرسائز

بالی وڈ اداکارہ دیشا پٹانی نے انسٹاگرام پر 4 کروڑ فالوورز ہونے پر خوشی کا اظہار کچھ الگ طریقے سے کیا۔ خوبصورت ہنسی اور بظاہر نازک دکھنے والی دیشا پٹانی نے 60 کلو وزن اٹھا کر ایکسرسائز کی اور مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔

دیشا پٹانی اپنی فٹنس پر کافی توجہ دیتی ہیں۔ اداکارہ اکثر جم اور اپنے ورک آؤٹس کی ویڈیو شیئر کرتی رہتی ہیں۔ اس بار انہوں نے 60 کلو وزن اٹھا کر (اسکواٹس) ایکسرسائز کے 10 ریپس کئے۔


دیشا پٹانی نے اپنے مداحوں اور دوستوں کی محبت اور سپورٹ پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پیغام میں لکھا کہ وہ ان سب کے بغیر کچھ بھی نہیں۔

اداکارہ کی وڈیو اور پیغام کو کچھ ہی وقت میں 22لاکھ 59ہزار سے زائد افراد دیکھ اور پسند کر چکے ہیں۔

اس سے قبل بھی دیشا پٹانی کئی بار جِم میں اپنے ورک آؤٹس کی ویڈیوز شیئر کر چکی ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید