آپ آف لائن ہیں
اتوار7؍ ربیع الاوّل1442ھ 25؍اکتوبر2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

ہارٹ اٹیک کے دوران بریٹ لی نے ڈین جونز کی جان بچانے کی سرتوڑ کوشش کی

آسٹریلیا کے سابق ٹیسٹ کرکٹر بریٹ لی نے ہارٹ اٹیک کے دوران ڈین جونز کی جان بچانے کے لیے بھرپور کوشش کی، لیکن وہ کامیاب نہیں ہوسکے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جب سابق آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر اور کمنٹیٹر ڈین جونز ہارٹ اٹیک کا شکار ہوئے تو اس وقت بریٹ لی ڈین جونز کے ساتھ ہی موجود تھے۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے اب تک کے تمام سیزنز کا حصہ رہنے والے ڈین جونز بھارتی شہر ممبئی میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔

ڈین جونز بھارتی کرکٹ لیگ آئی پی ایل میں کمنٹری کے لیے ممبئی میں موجود تھے جبکہ ان کے ہمراہ ایک اور سابقہ آسٹریلوی کھلاڑی بریٹ لی بھی تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ساتھی کمنٹیٹر بریٹ لی ڈین جونز کے ساتھ ہی موجود تھے اور دونوں نے ایک ساتھ ناشتہ بھی کیا تھا۔

جب ڈین جونز کو جان لیوا ہارٹ اٹیک آیا تو بریٹ لی نے سی پی آر طریقے کی مدد سے ڈین جونز کو بچانے کی بھرپور کوشش کی تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔

ڈینو کی موت کرکٹ کے لیے ایک بہت بڑا نقصان قرار دیا جارہا ہے، جبکہ کرکٹ حلقوں کی جانب سے ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ اظہارِ یکجہتی بھی کیا جارہا ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید