ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے وفاقی حکومت کو گندم کے بحران کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بار بار کہتے رہے وفاقی حکومت گندم کا مصنوعی بحران پیدا کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ سے گندم کی باہر منتقلی پر پابندی ہے، پابندی گندم کی ملک سے باہر منتقلی کی وجہ سے لگائی گئی ہے۔
دوسری جانب وفاقی وزیر فوڈ سیکورٹی فخر امام نے ایک خط میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے کہا ہے کہ سندھ حکومت کے اقدام سے پنجاب کے مختلف علاقوں میں گندم کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ ذاتی طور پر معاملے کو دیکھیں اور گندم نہ روکیں۔